Advertisement

سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ کو معطل کر دیا گیا

سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ کو یو ایس اوپن میں ممنوعہ مادہ روکساڈسٹیٹ کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سیمونا ہالیپ کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ کے الزام میں عارضی طور پر معطل کیے جانے کے بعد وہ اب سچائی کے لیے لڑیں گی۔

انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی نے آج اپنے بیان میں کہا کہ رومانیہ کی ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ جس نے دو گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے ہیں، کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کا ممنوعہ بلڈ بوسٹر روکسڈسٹیٹ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ ہالیپ کا یو ایس اوپن کے دوران تجربہ کیا گیا، جہاں اس کے اے اور بی دونوں نمونے روکسادسٹیٹ کی موجودگی کے ساتھ پائے گئے، جو کہ خون کی کمی کے خلاف ایک دوا ہے جو خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو تیز کرتی ہے.

2019 ومبلڈن چیمپئن نے پابندی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا” قرار دیا اور جان بوجھ کر کوئی ممنوعہ چیز لینے سے انکار کیا۔

Advertisement

سیمونا ہالیپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے مشکل میچ شروع ہوتا ہے اور میں اب سچائی کی لڑائی لڑوں گی۔

سیمونا نے کہا کہ مجھے مطلع کیا گیا ہے کہ میرے جسم میں انتہائی کم مقدار میں بلڈ بوسٹر روکسڈسٹیٹ نامی مادے کے اجزاء پائے گئے ہیں۔

Advertisement

عالمی نمبر ایک نے مزید کہا کہ پورے کیریئر میں دھوکہ دہی کا خیال ایک بار بھی میرے ذہن میں نہیں آیا، کیونکہ یہ ان تمام اقدار کے خلاف ہے جن کے ساتھ میں نے تعلیم حاصل کی ہے۔ اس طرح کی غیر منصفانہ صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے، میں مکمل طور پر الجھن اور دھوکہ دہی کا شکار ہوں۔

ہالیپ نے مزید کہا کہ ان کی لڑائی ٹائٹل یا پیسے کے بارے میں نہیں تھی بلکہ ان کی عزت کے بارے میں تھی اور انہیں امید تھی کہ آخرکار سچ سامنے آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version