Advertisement

شہریوں سےغیرملکی کمپنیوں کے فراڈ کا معاملہ، نیب کو جواب کی آخری مہلت

نیب، احتساب عدالت

عدالت نے شہریوں سےغیرملکی کمپنیوں کے فراڈ کے معاملے میں نیب کو جواب کی آخری مہلت دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پرکشش منافع کا لالچ دے کرشہریوں سے غیر ملکی کمپنیوں کے فراڈ کے معاملے پر غیرملکی کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس فریز کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی جی چائنہ منسٹری آف فارن افیئرز سے جواب کے لیے مہلت دی جائے جس پرعدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو جواب کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے  مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

نیب کے مطابق کمپنیز کے 9 بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 12 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہوئی۔ اب ان اکاؤنٹس میں 9 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے۔ کمپنیز کے مختلف بینکس میں کھولے گئے 9 اکاؤنٹس منجمند کیے جائیں۔ غیرملکی کمپنیوں کے خلاف ایس ای سی پی شکایت پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں پرکشش منافع کا لالچ دے کر شہری سے فراڈ کررہے ہیں، شہریوں کو پرکشش منافع کا لالچ دے کر شہریوں کو انکی جمع پونجی سے محروم کیا جارہا یے۔

Advertisement

نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں کو اپنی کمپنیز سے رجسٹرڈ کرنے کا کہتے ہیں۔ شہریوں سے کمپنیز کے اکاؤنٹ میں یا کیش کاوئنٹر پر جمع کرانے کا کہا جاتا ہے۔ جس کے بعد کمپنیز لاگ ان کے لیے شہریوں کو آئی ڈی فراہم کرتی ہے۔

نیب کے مطابق پیسے جمع کرانے کے بعد شہریوں کو کمپنیز کی جانب سے ورچوئل پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ انوسٹمنٹ کی بنیاد پر پوائنٹس کم یا زیادہ ہوتے ہیں۔ شہریوں کو ماہانہ منافع دیا جاتا ہے تھا جو ان کی پروفائل پر ظاہر ہوتا تھا۔ انکوائری شروع ہونے سے پہلے ہی ویب سائٹس بند کردی گئی تھیں۔

نیب نے مذید بتایا کہ کمپنیز کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے کسٹمرز لانے پر اضافی منافع کا لالچ دیا جاتا تھا۔ اس حوالے سے پبلک نوٹس پر شائع کیا گیا تھا تاکہ متاثرین نیب سے رابط کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version