Advertisement

عمران خان نے ساڑھے تین سال ایمانداری سے کام کیا، عمر چیمہ

عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال ایمانداری سے کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب پر حکومت پنجاب نے سیاست سے بلا تر ہو کر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جو سیلاب زدگان علاقوں پر فوٹو سیشن کے لئے جاتے تھے اب کہاں ہیں، وفاقی حکومت نے ایک روپیہ پنجاب میں خرچ نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ سے ایسا ٹولہ ملک پر مسلط ہے جس پر فرد جرم لگی تھی، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ وزیر اعظم ہاؤس کے لئے خطرہ ہے،  وزیراعظم کو سائفر کی چوری پر جواب دینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مہنگائی کا سیلاب مسلط کر دیا گیا ہے، ہم اس ٹولے کو کہتے ہیں سیاسی میدان میں آئے اور ہمارے ساتھ ملکر الیکشن میں مقابلہ کرے، جو ٹبر باہر ہو اس کو بھی باہر سے بلا لے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال ایمانداری سے کام کیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایک روپیہ کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version