Advertisement

جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کے لیے جدوجہد کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

 حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے باغ جناح گراؤنڈ میں بنو قابل ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی اور پاکستان کے روشن مستقبل کے روشن ستارے یہاں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ ملک میں سیلاب کے باعث ملتوی ہوا تھا لیکن اب ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ میں پاس ہونے والوں کے لیے اسکالر شپ کا انتظام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کے لیے جدوجہد کررہی ہے، ہم الخدمت کے تحت نوجوانوں کو پڑھائیں گے اور نوجوان اپنے والدین کا سہارا بنیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں 30 سال تک نوجوانوں کی تعداد 2 کروڑ ہے جبکہ 10 لاکھ بچے ایسے ہیں جو اسکول ہی نہیں جا رہے اور میٹرک پاس کرنے کے بعد ڈھائی لاکھ ایسے ہیں جو آگے نہیں پڑھ پاتے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تین کروڑ سے زائد نوجوانوں کے لیے صرف 2 جنرل یونیورسٹیاں ہیں جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کے لیے یونیورسٹیاں بنوائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں پانی، بجلی اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے نوجوانوں کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے والدین بچوں کو اسکول پہنچانے اور ماہانہ فیس ادا کرنے کے لیے پریشان ہیں جبکہ ساڑھے چار ہزار سرکاری اسکولز میں تعلیم کیوں نہیں ملتی ہے؟

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جب بھی بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہیں یہ لوگ ملتوی کر دیتے ہیں لیکن ہم ان کا تعاقب کریں گے اور ہر صورت میں انتخابات کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مئیر ہر صورت آئے گا اور کراچی کے نوجوانوں کے لیے کام کرے گا، ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے جتنے اختیارات ہوں گے اس سے زیادہ کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر کاروباری طبقے کے پاس جاؤں گا اور فنڈز جمع کرکے نوجوانوں کو پڑھاؤں گا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم آئی ٹی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو خود مختار کریں گے، کراچی میں آئی ٹی سٹی لیڈ بنائیں گے جبکہ ہم  کراچی نوجوانوں کو امیدوں اور یقین سے ہمکنار بھی کررہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نوجوانوں روزگار کے حصول کے لیے غلط کاموں میں مت پڑنا بلکہ محنت اور لگن سے ہمیشہ آگے بڑھنا۔

انہوں نے کہا کہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی کوشش سے 500 روپے ماہانہ سے ہزاروں گریجویٹ پاس کروائے جبکہ آئندہ 4 سال میں الخدمت مخلتف این جی اوز کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائیں گے اور ٹیکنالوجی ٹیسٹ بھی کروائیں گے، ٹیکنالوجی میں بھی نوجوانوں کو آگے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر کھیلوں کے میدانوں سے قبضے بھی چھڑوائیں گے۔

آخر میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ٹیسٹ کے شرکاء سے پاکستان اور اسلامی نظریے سے وفاداری کا کھڑے ہو کر عہد بھی لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version