Advertisement

پاکستان کے خلاف ہائی وولٹیج میچ سے قبل بھارت کا اہم کھلاڑی زخمی

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی رشبھ پنت زخمی ہو گئے ہیں۔

 کا آٹھواں ایڈیشن شروع ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں اس وقت وارم اپ اور کوالیفائر میچ کھیلے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے 8 ویں عالمی ایونٹ میں وارم اپ میچز کے بعد اگلے ہفتے سے سپر 12 میچز کھیلے جائیں گے۔

سپر 12 راؤنڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلنا ہے۔

تاہم اس میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو شدید چوٹ لگی ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وکٹ کیپر رشبھ پنت ٹانگ پر پٹی باندھے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ پنت آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں بلے بازی کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔

وائرل تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پنت کے زخمی ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، ان تصاویر میں وہ میدان کے باہر بیٹھ کر ساتھی کھلاڑیوں سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

تاہم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا اور رشبھ پنت نے ابھی تک انجری کے حوالے سے کوئی آفیشل بیان نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کیلئے پنت اور کارتک کی شکل میں دو وکٹ کیپر بلے بازوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تاہم اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اتوار کو ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے خلاف رشبھ پنت اور دنیش کارتک میں سے کس کو شامل کیا جاتا ہے۔

Advertisement

آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں دنیش کارتک نے 14 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم نے اس میچ میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دنیش کارتک نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ اختتام پذیر سیریز میں بھی شاندار بیاٹنگ کی تھی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version