Advertisement

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر پٹاخے چلانے پر پابندی عائد

بھارت کے دارالحکومت دہلی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں دیوالی پر پٹاخے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پابندی بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر نافذ کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ دیوالی کی چھٹیوں سے پہلے معاملہ کی سماعت کریں گے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے آلودگی کو لے کر دہلی این سی آر کیلئے خاص حکم جاری کئے تھے، ہمارا حکم بہت واضح ہے ۔ عدالت عظمی نے اس درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی لیڈر منوج تیواری کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانے سے منع کردیا.

بی جے پی لیڈر منوج تیواڑی کی درخواست میں پٹاخوں پر عائد پابندی کو کلچر کے خلاف بتایا گیا تھا۔

Advertisement

منوج تیواڑی نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگلے سال دو جنوری تک دہلی میں مکمل طور پر پٹاخوں پر پابندی رہنے والی ہے۔ بی جے پی لیڈر منوج تیواری نے اپنی درخواست میں اس فیصلہ کو ہندو کلچر کے خلاف بتایا۔

آج ہونے والی سماعت میں جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے واضح کردیا کہ وہ پٹاخوں پر عائد پابندی نہیں ہٹائیں گے، سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ دہلی این سی آر کو لے کر ہمارا فیصلہ پوری طرح واضح ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ایم آر شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا آپ نے آلودگی کی صورتحال نہیں دیکھی، دہلی میں پہلے ہی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ آپ خود این سی آر میں رہتے ہیں، پھر پہلے سے بڑھی آلودگی کو اور زیادہ کیوں بڑھانا چاہتے ہیں، ہم اس پابندی کو ہٹا نہیں سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version