Advertisement

وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی

احتساب عدالت لاہور

آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی

احتساب عدالت لاہورنے وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

احتساب عدالت نے ملزم ندیم ضیاء اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے  تفتیشی افسر کو 2 ملزموں کے شامل تفتیش ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے سماعت کی جبکہ شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین ایڈووکیٹ نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی۔

ملزم ندیم ضیا، کامران کیانی عبوری ضمانت پر اورملزم احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزم بھی عدالت پیش ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اشتہاری ملزمان کے پیش ہونے پر ٹرائل نہ روکنے کی استدعا کی۔

Advertisement

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ کئی سال سے انصاف کے منتظر ملزمان کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے، دو نئے ملزمان ندیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی  شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔ 2 ملزمان کی تفتیش جاری ہے کیس کا ٹرائل ان ملزمان کی وجہ سے نہ روکا جائے۔

وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے کہ ہو سکتا ہے نیب ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو بے گناہ قرار دیدے۔ نیب 2 ملزمان کی حد تک الگ ریفرنس بھی دائر کر سکتا ہے۔ ریفرنس میں کافی گواہان کے بیانات قلم بند ہو چکے ہیں دو ملزمان کی وجہ سے ٹرائل کو نہ روکا جائے۔

شریک ملزم بلال قدوائی نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ بلال قدوائی کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے بھی ٹرائل جلد مکمل کرنے کی استدعا کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version