Advertisement

دنیا بھر میں سروس معطل ہونے پر واٹس ایپ کی وضاحت سامنے آگئی

دنیا بھر میں واٹس ایپ سرور منقطع ہونے پر کمپنی نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں واٹس ایپ سروس معطل ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ سروس کی خرابی کے باعث افواہوں کا بازار گرم ہو گیا تھا، کچھ نے واٹس ایپ سرور ڈاؤن ہونے کا بتایا جبکہ کچھ نے واٹس ایپ کی ایپ مکمل طور پر کریش ہونے کی اطلاع دی۔

 

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج دنیا بھر میں صارفین کو پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپس فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی مالک ’میٹا‘ کمپنی ہے، میٹا کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ آج کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر ہم بے حد شرمندہ ہیں۔

میٹا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی تھی جس دور کر دیا گیا ہے۔

معروف آن لائن ٹول ڈٓاؤن ڈیٹیکٹر نے آج دوپہر 12 بجکر 7 منٹ پر واٹس ایپ میں خرابی سے متعلق رپورٹس ریکارڈ کیں، اور دوپہر 1 بجے تک 25 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

 تقریباً 70 فیصد صارفین نےاپنے پیغام بھیجنے اور موصول کرنے کے حوالے سے شکایات کیں، جبکہ دوپہر 3 بجے تک سروس میں بحالی کا آثار نظر آئے

واٹس ایپ کی خرابی کے باعث صارف کی بنیاد پر واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ اٹلی، ترکی اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں صارفین کی شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔

Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور معطل ہوئی تھی جس کی وجہ سے متاثر ہونے صارفین کی تعداد کم رہی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کی ایپ واٹس ایپ کو دنیا بھر میں دو بلین سے زائد افراد رابطوں اور دیگر عوامل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا فوری طور تکینکی خرابی کو دور کرنے اور سروس کو مکمل طور پر بحال کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی معطلی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بن گیا جس کے بعد میمز کی بھرمار ہو گئی، صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اسے ایپ کے بجائے انٹرنیٹ کا مسلہ سمجھ رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے بعد واٹس ایپ کی اس طرح کی پہلی عالمی بندش تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version