Advertisement

فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر، ایک دن میں 9 ہزار کیس

فرانس میں عالمی وباء کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہو گیا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 9 ہزار نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں کرونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا۔۔فرانس میں ایک روز میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے فرانس محکمہ صحت نے کرونا کی آٹھویں لہر سے خبر دار کر دیا۔

فرانس کے محکمہ صحت کی عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ سردیوں کا موسم نزدیک آتے ہی فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔

حکومت کے ’ویکسی نیشن اسٹریٹجک بورڈ‘ کی رکن بریگٹ آٹران نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہاں، ہم کورونا کی آٹھویں لہر میں داخل ہو چکے ہیں، تمام عوامل کورونا کیسز میں اضافے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں‘۔

فرانس میں کورونا کیسز کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 45 ہزار 361 کیسز کے ساتھ ملک میں 7 روز کی اوسط شرح 2 اگست کے بعد سے بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

فرانس کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 15 ہزار 166 ہوچکی ہے جبکہ ہسپتالوں میں موجود انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں کورونا مریضوں کی تعداد 843 ہوگئی ہے جو کہ اگست کے آخر سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version