Advertisement

بھارت، عید میلاد النبی کے جلوس میں المناک حادثہ، 6 افراد ہلاک

بھارت میں عید میلاد النبی کے جلوس میں شامل 6 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے بہرائچ میں اتوار کی صبح برآمد ہونے والے عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شامل 6 عقیدت مند کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، یہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگڑوا ماسو پور گاؤں میں پیش آیا۔

بھارتی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جلوس کی گاڑی میں لگی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، جس سے اس میں کرنٹ دوڑگیا۔

اس کے بعد سات لوگ کرنٹ کی زد میں آ گئے، ان میں سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک نے علاج کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا اور دوسرے کی اسپتال لے جانے کے بعد موت واقع ہو گئی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا جلوس میں شامل افراد واپس لوٹ رہے تھے۔

اس حادثہ میں چوڑی کٹیا کے رہائشی 18 سالہ مراد، 17 سالہ تبریز، 18 سالہ چاند بابو ان افراد میں شامل تھے، جن کی موقع پر ہی موت ہو ئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فی الحال موقع پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version