Advertisement

چھ برس بعد بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

بیرسٹر فہد ملک

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ 6 سال بعد محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج عطا ربانی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ محفوظ کیا گیا فیصلہ 18 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے سپریم کورٹ کیسز کے حوالے پیش کیے اور دلائل میں کہا کہ یہ لوگ جس گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ان کا کام ہی اسلحہ رکھنا ہے، عوام کی نظر بیرسٹر فہد ملک کیس پر ہے، وہ فیصلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بیرسٹرفہد ملک کیس میں سی سی ٹی وی ویڈیو ہے ہی نہیں۔

پراسیکیوٹر رانا حسن نے کہا کہ فہد ملک کیس میں گرفتار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی پراسیکیوٹر رانا حسن نے بیرسٹر فہد ملک کیس میں حتمی دلائل مکمل کیے۔

Advertisement

دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، یہ فیصلہ سیشن جج عطاء ربانی 18 اکتوبر کو سنائیں گے۔

مقدمے میں ملزمان راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر نامزد ہیں۔ بیرسٹر فہد ملک کو اگست 2016ء میں تھانہ شالیمار کے علاقے میں فائرنگ کر کےقتل کر دیا گیا تھا۔

فیصلہ محفوظ ہونے پر مقتول بیرسٹر فہد ملک کی والدہ ملیحہ ملک کمرۂ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version