Advertisement

بھارتی نژاد رشی سوناک برطانوی وزیراعظم بننے کے مضبوط امیدوار

بھارت سے تعلق رکھنے والے رشی سوناک کا نام برطانیہ کا وزیر اعظم بننے کی فہرست میں سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

برطانی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لز ٹرس کے 45 روزہ دور اقتدار کے بعد اگر رشی سوناک وزیر اعظم بنتے ہیں تو 42 سالہ بھارتی نژاد رشی سوناک برطانیہ کی 200 سال سے زائد کی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیر اعظم ہوں گے۔
واضح رہے کہ رشی سوناک کو برطانوی کنزرویٹو پارٹی کا نیا سربراہ بھی منتخب کر لیا گیا ہے، اسکاٹش کنزرویٹو پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصب کے لیے رشی منفرد طور پر لیس ہیں۔

سکاٹش کنزرویٹو رہنما ڈگلس راس نے رشی سوناک کو کنزرویٹو پارٹی کے نئے رہنما اور وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے.

ڈگلس راس نے کہا کہ برطانیہ کے اس وقت دیگر ممالک کی سخت اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے اور رشی سوناک اس کشتی کو پار لگا سکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے گزشتہ روز ایک حیرت انگیز اقدام فیصلے کے بعد پارٹی کی قیادت کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد رشی سوناک برطانیہ کے پہلے ہندوستانی نژاد وزیر اعظم بننے کے قوی آثار نظر آ رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کنزرویٹو امیدوار رشی سوناک کو کم از کم 100 کنزرویٹو ایم پیز کی حمایت کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ رشی سنک برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے، سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے برطانوی خبر رساں ادارے کوبتایا کہ یہ ایک “بہت ہی مثبت اقدام” ہے۔

ڈگلس راس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے مشکل اور سفاکانہ کے بعد، حکومت اب برطانوی عوام پر توجہ مرکوز کر سکتی ہے، اچھی حکمرانی کی فراہمی اور یوکرین جیسے برطانیہ کے بین الاقوامی دوستوں کی حمایت کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version