روسی لڑاکا طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 2 پائلیٹ ہلاک

روسی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ سائبیریا کے شہر ارکتسک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہے کہ ایک روسی فوجی طیارہ جنوبی سائبیریا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
علاقائی گورنر ایگور کوبزیف نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ سخوئی ایس یو 30 لڑاکا طیارہ ارکتسک شہر میں ایک دو منزلہ مکان پر گر کر تباہ ہوا۔
گورنر ایگور کوبزیف نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر تھے، اور اس حادثے میں دونوں پائلٹ مارے گئے ہیں، لیکن کوئی رہائشی زخمی نہیں ہوا۔
روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق جیٹ طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا جب وہ سائبیریا کے شہر ارکتسک میں رہائشی علاقے میں جا گرا۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنی خبر میں کہا ہے طیارہ گرنے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کہ گزشتہ چھ دنوں میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔
گزشتہ پیر کو ایک سیخوئی ایس یو 34 ملٹری جیٹ یوکرین کے قریب جنوبی شہر یسک میں ایک اپارٹمنٹ بلاک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

