Advertisement

عمان کے سمندر سے نئی قسم کی مچھلی دریافت

یہ دنیا ہمیں روز ہی حیرت میں مبتلا کرتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آئے دن کوئی بھی نئی مخلوق یا کسی جانور کی ایسی نایاب یا انوکھی قسم دریافت ہوتی ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ سمندر میں اتنی مخلوق ہے جسے ابھی تک دریافت ہی نہیں کیا گیا ہے۔

حال ہی میں عمان کے سمندر سے مچھلی کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے جسے آج سے پہلے عمان کے ساحل پر نہیں دیکھا گیا یہی وجہ ہے اس نایاب قسم کی مچھلی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فشریز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کی وزارت زراعت، ماہی پروری اور آبی و سائل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ایک مچھیرے نے میربت کے ساحل سے دور دھوفر کے مقام سے ایک ایسی مچھلی پکڑی ہے جو اس سے پہلے اس ساحل پر کبھی نہیں دیکھی گئی

https://twitter.com/MAFWR_OM/status/1574710127365861376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1574710127365861376%7Ctwgr%5E548fa3cdeaf6a699675847e18c7c5262b6d93c7c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FMAFWR_OM2Fstatus2F1574710127365861376widget%3DTweet

وزارت کے مطابق مچھیرے نے اس حیرت انگیز مچھلی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فشریز ریسرچ کے حوالے کر دیا، اور کہا جارہا ہے کہ یہ مچھلی سائنسی ریکارڈ اور عمان کی حیاتیاتی تنوع میں ایک بہترین اضافہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ چھلی دو میٹر سے زیادہ لمبی  ہے اور دنیا بھر کے معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہے۔ وزارت نے مچھیرے کے تعاون کرنے پر عمان فشرمین ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

وزارت نے تمام ماہی گیروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مچھلی کی کسی بھی نئی نسل یا قسم کے بارے میں علم ہونے پر اطلاع دیں۔ ساتھ ہی اس بات سے خبردار کیا گیا ہے کہ اس مچھلی کا گوشت صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور اسے بطور غذا استعمال کرنے پر ڈائریا ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version