Advertisement

آغا سراج درانی و دیگر کی ذرضمانت کی رقم واپسی سے متعلق درخواست پرنیب کو نوٹس

نیب سندھ ہائیکورٹ

اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی ذرضمانت کی رقم واپسی سے متعلق درخواست پرنیب کو نوٹس جاری۔

سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی ذر ضمانت کی رقم واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

آغا سراج درانی و دیگر نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ذر ضمانت جمع کرائی تھی۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے اسپیشل بنچ نے آغا سراج درانی و دیگر کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے پارکس اور چڑیا گھروں میں جنگلی جانوروں کی خستہ حالت سمیت شاہراہوں پر بندروں کا تماشہ دکھانے پر پابندی لگانے کی درخواست پربھی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ردا طاہر کی درخواست پر محکمہ جنگلی حیات نے جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ شاہراہیں، پارکس اور چڑیا گھر  محکمہ بلدیات کے ماتحت ہیں۔ یونین کونسل سے میٹرو پولیٹن تک تمام پارکس اور چڑیا گھر کی اپنی انتظامیہ ہے۔ اس پر محکمہ جنگلی حیات کا کنٹرول نہیں ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے جواب میں کہا کہ چڑیا گھروں اور پارکس میں جنگلی جانوررکھنے کا لائسنس ہم جاری نہیں کرتے، عدالت جو حکم کرے گی اس پرعمل کیا جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ وائلڈ لائف قوانین تحت  وائلڈ لائف پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے۔

بیرسٹر علی طاہرنے کہا کہ ان جانوروں کی بہترحالت کے لئے جنگلی حیات کے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی اشد ضرورت ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے کہ چڑیا گھر میں رکھے گئے جانوروں کو ان کے ماحول کے مطابق  سہولیات فراہم کی جائیں۔ پارکس و چڑیا گھروں میں رکھے گئے جانورون کو کس کی اجازت سے رکھا گیا ہے تحقیقات کی جائے۔

عدالت نے دیگرفریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 28 نومبرتک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version