Advertisement

سندھ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 217 کیسزرپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 217 کیسزرپورٹ ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 217 کیسزرپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی کیسز میں سے 134 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع وسطی میں 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع شرقی میں 27، ضلع کورنگی میں بھی 27 جبکہ ضلع جنوبی میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع ملیر میں7، غربی 4 اور ضلع کیماڑی 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ کے دوسرے شہروں حیدراباد میں 64، میرپور خاص میں 16، شہید بے نظیر آباد میں 2 اور سکھر میں صرف1 کیس رپورٹ ہوا۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں 54 افراد ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے۔ جن میں سے 47 کا تعلق کراچی سے تھا۔

Advertisement

حیدرآباد اور میرپور خاص میں بھی تین، تین اورسانگھڑ میں ایک  کیس رپورٹ ہوا تھا جبکہ عمرکوٹ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

کراچی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئیں۔ ضلع وسطی میں 20، ضلع شرقی 13، ضلع جنوبی میں 4 ، ضلع ملیرمیں 2 ،غربی میں 3 اور ضلع کورنگی میں 4 اور کیماڑی میں1 کیس رپورٹ ہوا تھا۔

یکم اکتوبر سےاب تک کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 5 ہزار 346کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ ماہ ستمبر میں سندھ بھر میں 7 ہزار 585 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سے سندھ بھر میں17 ہزار 751 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version