Advertisement

لاہور؛ انسداد اسموگ کے حوالے سے کارروائیاں مزید تیزاورسخت کریک ڈاؤن کی ہدایت

اسموگ

اسموگ

ڈی سی لاہورنے انسداد اسموگ کے حوالے سے کارروائیاں مزید تیزاورسخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت انسداد اسموگ مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ماحولیات سمیت دیگرنے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران  انسداد اسموگ کے حوالے سے کارروائیاں مزید تیز اور سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فضا میں دھواں چھوڑنے والے انڈسٹریل یونٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے. آلات کا استعمال نہ کرنے پر اور بغیر ٹریٹمنٹ فضا میں دھواں چھوڑنے والے انڈسٹریل یونٹس کو سیل کیا جائے۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے اور چالان کیے جائیں۔ کوڑا کرکٹ کو جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ اینٹ کے بھٹوں میں لگی زگ زیگ ٹیکنالوجی کو چیک کریں۔ جو بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ہیں ان کے خلاف ایکشن لیں۔

اجلاس کے دوران یہ بھی ہدایت کی گئی کہ فصلوں کی باقیات کو بطور ایندھن استعمال کرنے والے بھٹوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو دو دن میں تمام بھٹوں کے متعلق اپنی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت۔ محکمہ ماحولیات فیلڈ میں ہر وقت نظر آئے۔ انسداد سموگ کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version