پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایک کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ کنٹینر سے نیچے اترتے ہوئے پھسل کر نیچے گرگئیں اور کنٹینر کے ٹرک کی زد میں آگئیں۔
خاتون رپورٹر صدف نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اُسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
وزیراعظم کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نعیم کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا اظہار تعزیت
حادثے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی کنٹرینر سے نیچے اترے اور مارچ روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

