الیکشن کمیشن کی نا اہلی یا جلد بازی، فیصلہ ایک ممبر کے دستخط کے بغیر جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
الیکشن کمیشن کی نا اہلی یا جلد بازی، ممبرپنجاب کے دستخط کےبغیرہی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کیس میں الیکشن کمیشن نے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ کے دستخط کے بغیر ہی فیصلہ سنایا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ ڈینگی سے متاثر ہونے کے باعث اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر چار ارکان نے دستخط کردیے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بابر حسن بھروانہ کی عدم موجودگی کے باعث فیصلے پر دستخط نہیں ہوسکے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ممبرکی عدم حاضری کے باعث تاحال الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کا تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے فیصلے کا صرف آپریٹو پارٹ جاری کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر بابر حسن بھروانہ کے دستخطوں کے بعد الیکشن کمیشن توشہ خانہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے الیکشن ایکٹ سیکشن 137 اور 173 کی خلاف ورزی کی جس کی پیش نظر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کو درست قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

