Advertisement

ڈی سی دادو کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کی ایک ہفتے کی مہلت

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی سی دادو کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں پانی نکال کر کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔

ضلع دادو کے شہرخیرپورناتھن شاہ سے سیلابی پانی نہ نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میں ڈی سی دادو مرتضی علی شاہ۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرجمن باہوٹو۔ ایکسیئن اریگیشن اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

توہیں عدالت درخواست پر جسٹس اقبال کلہوڑو اورجسٹس امجد سہتو پر مشتمل ڈبل بینچ نے سماعت کی۔

توہین عدالت نے درخواست وکیل سچل اعوان کی جانب سے دائر تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اقبال کلہورڑو نے ڈی سی دادو سے استفسار کیا کہ آپ کیا کررہے ہیں۔ کیا کارکردگی ہے آپ کی؟

ڈی سی دادو نے عدالت کو بتایا کہ قدرتی آفت ہے۔ 95 فیصد تک علاقہ سیلاب سے ڈوب گیا تھا۔ 50 فیصد تک پانی نکل چکاہے۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ آپ اپنا رویہ کیسا اختیارکررہے ہیں ہے یہ عدالت ہے۔ ہم آپ کو ابھی گرفتار کرسکتے ہیں۔ پچاس فیصد پانی نکالنے کا دعوی کررہے ہیں ہمیں تصاویر دکھائیں کوئی ڈاکومینٹری میڈیا کا ثبوت دیں۔

جج نے کہا کہ ہم سب اگرکچھ بھی نہ کریں بیٹھ جائیں پھربھی پانی خود بہ خود نکل جائے گا۔ آپ لوگوں کے پاس پاورہے، مشینری ہے پھربھی نہیں نکال سکے جس پر ڈی سی دادو نے کہا کہ جو بریچ ہم نے بند کو لگائے ہیں ان کی تصاویر ہمارے پاس نہیں ہیں۔

جسٹس امجد سہتونے کہا کہ خیرپورناتھن شاہ کو اللہ کے آسرے پرچھوڑدیا ہے۔ آپ نے کچھ نہیں کیا کیا آپ پانی نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

مرتضی علی شاہ نے جواب دیا کہ ہم نےجوھی، دادو اور میہڑ شہر کو بچایا۔ خیرپورناتھن شاہ میں فقط ڈیڑھ فٹ پانی رہ چکاہے جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہمیں پتا ہے آپ نے کسی شہرکو نہیں بچایا ہے عوام نے خود اپنے مدد آپ اپنے شہروں کی حفاظت کی۔

جج نے کہا کہ اگرآپ نے شہربچائے۔ مشینری فراہم کی تو وہ کارکردگی رپورٹ کہاں ہے۔

ڈی سی دادو نے کہا کہ میرے کام کووزیراعظم، آرمی چیف اوروزیراعلی نے تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے سرٹیفیکٹ دیاہے۔

Advertisement

جسٹس اقبال کلہوڑو نے اظہارِ برہمی کیا کہ اگر آپ نے وزیرعظم کو مطمئن کیا ہے۔ سرٹیفیکٹ لیا ہے کیا آپ وہاں کے لوگوں کو مطمئین کرسکے ہیں۔ عوام کا سرٹیفیکٹ کہاں ہے؟ آپ اپنے کندھوں کو ہلا کرکس رویے سے عدالت میں بات کررہے ہیں۔ شرم نہیں آتی۔ اپنا رویہ ٹھیک رکھو۔

عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو مطمئن کرنا اس عدالت میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا آپ نے عوام کو کتنا مطمئن کیا وہ دکھائیں۔

ڈی سی دادونے کہا کہ کمشنرسے میٹنگ کرکے کل سے پبلک ہیلتھ کی چالیس مشینیں لگا رہے ہیں۔ جلد پانی نکل جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ رائس کینال کو فی الحال بند کیوں نہیں کردیتے اس کا پانی بھی خیرپورناتھن شاہ کی طرف جارہا ہے۔ سیکریٹری ایری گیشن اورایکسیئن رائس کینال کو ڈائریکشن دے رہے ہیں۔ لوگ ٹینٹس میں ہیں ان کی تکلیف بڑھ رہی ہے وہ واپس جانا چاہتے ہیں آپ لوگ عوام کوسنجیدہ لیں۔

سندھ ہائی کورٹ کےسرکٹ بنچ نے ڈی سی دادو کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں پانی نکال کر کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے سماعت 13 اکتوبرکو ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version