Advertisement

محکمہ صحت، آبپاشی اور پی ڈی ایم  اے کی کارکردگی پرعدالت کااظہارِ برہمی

بلوچستان ہائیکورٹ

بلوچستان الیکشن ٹربیونل کا 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم

نصیرآباد میں امدادی سرگرمیوں کے معاملے پرمحکمہ صحت، آبپاشی اور پی ڈی ایم  اے کی کارکردگی پر بلوچستان ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان ہائی کورٹ میں نصیر آباد میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے کی۔

درخواست جوڈیشل کمیشن کے ممبر میر راہب بلیدی کی جانب سے دائر کی گئی۔ جبکہ  کیس کی سماعت پر متعلقہ محکموں کے نمائندگان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے محکمہ صحت، آبپاشی اور پی ڈی ایم  اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جعفر آباد میں اسکول کی عمارت سے پانی نہ نکالے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نصیرآباد اورسبی ڈویژن کے جن اسکولوں میں پانی موجود ہے اسے فوری طور پر نکال کر رپورٹ پیش کی جائے، پی ڈی ایم اے کی کارکردگی بھی خاطر خواہ دکھائی نہیں دے رہی۔

Advertisement

عدالت نے حکم دیا کہ امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور متاثرین میں آنیوالے سرد موسم کی مناسبت سے کمبل اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ جن ندی نالوں میں شگاف ہیں وہاں محکمہ آبپاشی شگاف پر کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version