Advertisement

بھارت، عامر خان کے ساتھی سے کروڑوں کی ڈیجیٹل کرنسی برآمد

بھارت میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گیمنگ ایپ کے فراڈ میں نامزد مرکزی ملزم کے قریبی ساتھی سے کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل کرنسی برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ای نگیٹس کے ماسٹر مائنڈ اور کروڑوں روپے کے موبائل گیمنگ ایپ فراڈ کے کلیدی ملزم عامر خان کے ایک معاون کے گھر سے 1.6 کروڑ روپے نقد اور 7 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل کرنسی برآمد کیے ہیں۔

 یہ ضبطی بدھ کی دیر رات کولکاتہ کے الٹا ڈانگا میں رومین اگروال کی رہائش سے کی گئی۔

ای ڈی حکام نے رومین اگروال کو حراست میں لے لیا اور ان کی رہائش سے کئی ڈائریاں اور ایک لیپ ٹاپ بھی ضبط کیا۔ سازش کا ایک اور ملزم امیش اگروال ابھی تک مفرور ہے۔

ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ ضبط کئے گئے لیپ ٹاپ اور ڈائریوں سے انہوں نے کئی رابطوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ دھوکہ دہی کا حصہ ہیں۔

Advertisement

اس تازہ ضبطی کے ساتھ ہی ای ڈی اور کولکاتہ پولیس کی مجموعی ضبطی 141.47 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اس معاملے کی جانچ 10 ستمبر کو شروع ہوئی جب ای ڈی نے جنوبی کولکاتہ کے گارڈن ریچ علاقے میں واقع شاہی اصطبل لین میں واقع کلیدی ملزم عامر خان کے والد نصر خان کے گھر سے 17.32 کروڑ روپے برآمد کئے تھے۔

اس وقت تک عامر فرار تھا، بعد ازاں کولکاتہ پولیس نے عامر خان کو اتر پردیش کے غازی آباد سے گرفتار کیا، سٹی پولیس نے اس کے پانچ قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

عامر خان کا ایک اور قریبی ساتھی سبھوجیت شریمانی مفرور ہے اور سٹی پولیس نے اس کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے حال ہی میں دبئی میں پناہ لی ہے۔

عامر خان نے ای نگیٹس کے نام سے ایک موبائل گیمنگ ایپلی کیشن لانچ کیا تھا، جسے عوام کو دھوکہ دینے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

شروعات میں صارفین کو کمیشن سے نوازا گیا اور بیلنس بغیر کسی پریشانی کے نکالا جا سکتا تھا، جس سے انہیں اعتماد حاصل ہوا اور انہوں نے زیادہ فیصد کمیشن اور زیادہ تعداد میں خریداری کے لیے بڑی رقم کی سرمایہ کاری شروع کر دی۔

Advertisement

عوام سے کافی رقم جمع کرنے کے بعد اس ایپ سے پیسے نکالنے پر کسی نہ کسی بہانے پابندی لگا دی گئی۔ اس کے بعد پروفائل کی معلومات سمیت تمام ڈیٹا ایپ سرور سے مٹا دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Next Article
Exit mobile version