Advertisement

آسٹریلیا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے آج اعلان کیا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت گزشتہ حکومت نے تسلیم کیا تھا تاہم موجودہ حکومت اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتی۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اتفاق کیا ہے کہ تل ابیب اسرائیل کا دارالحکومت ہے تاہم یروشلم کی حیثیت کا تنازع اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

پینی وونگ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع سے متعلق آسٹریلیا دو ریاستی حل کے کلیے کا حامی ہے اور ہم ایسے کسی نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے دسمبر 2018 میں مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا کا سفارت خانہ تل ابیب میں ہی برقرار رکھا تھا۔

Advertisement

آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا تھا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ اسکاٹ موریسن نے سڈنی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنی جماعت کے ایک رکن کی نشست جیتنے کے لیے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا تاکہ وہ سڈنی کے ووٹرز کا اعتماد حاصل کر سکیں۔

سڈنی میں بڑی تعداد میں یہودی بستے ہیں جہاں اسکاٹ موریسن کی لبرل پارٹی کے ایک یہودی امیدوار ڈیو شرما کو ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی تھی، بعدازاں وہ عام انتخابات میں سڈنی سے کامیاب ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ اگست 2018 میں ملک کے وزیرِ اعظم بننے والے اسکاٹ موریس کی حکومت کو مئی 2022 کے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
چارلی کرک کی اہلیہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان؛ ٹرمپ نے ’’آزادی کا شہید‘‘ قرار دے دیا
امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار، جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو ناکام قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version