Advertisement

سیئول، ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے 146 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہیلووین کی تقریبات میں بھگدڑ مچنے سے 146 افراد ہلاک جبکہ 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ دارالحکومت سیئول میں ہیلووین کی تقریبات کے دوران ایک تنگ گلی میں آگے بڑھنے والے ایک بڑے ہجوم کے ہاتھوں کچلنے سے کم از کم 146 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سیئول کے یونگسان فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ چوئی سیونگ بیوم نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے.

چوئی سیونگ بیوم کا کہنا تھا کہ تقریب کل رات اٹائیون کے تفریحی ضلع میں جاری تھی جہاں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

چوئی سیونگ بیوم کے مطابق مرنے والوں میں سے 74 کو اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی 46 کی لاشیں جنہیں سڑکوں پر رکھا گیا تھا قریبی جم میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ کارکنان ان کی شناخت کر سکیں۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلووین کی تقریب میں شامل ہزاروں افراد ہیملٹن ہوٹل کے قریب ایک تنگ گلی سے گزر رہے تھے، لوگوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد کچل دیئے گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہیلووین کی تقریبات کے لیے ملک بھر سے 800 سے زیادہ ایمرجنسی ورکرز اور پولیس افسران بشمول سیول میں دستیاب تمام اہلکار زخمیوں کے علاج کے لیے سڑکوں پر تعینات تھے۔

نیشنل فائر ایجنسی نے علیحدہ طور پر ایک بیان میں کہا کہ اہلکار اب بھی ہنگامی مریضوں کی صحیح تعداد کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹی وی فوٹیج اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایمبولینس گاڑیاں سڑکوں پر قطار میں کھڑی پولیس کی بھاری موجودگی اور ہنگامی کارکن زخمیوں کو اسٹریچر میں منتقل کر رہے ہیں۔ ہنگامی کارکنوں اور پیدل چلنے والوں کو بھی سڑکوں پر پڑے لوگوں ہنگامی طبی امداد دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

پیرامیڈیکس کو ایک درجن یا اس سے زیادہ لوگوں کی حالت چیک کرتے دیکھا گیا جو نیلے کمبل کے نیچے بے حرکت پڑے تھے۔

پولیس نے قریبی علاقوں میں ٹریفک کو بند کر دی تھی تاکہ زخمیوں کو شہر بھر کے ہسپتالوں تک پہنچایا جا سکے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ ایٹاون کی سڑکوں پر درجنوں لوگوں کو سی پی آر دیا جا رہا ہے۔ سیئول میٹروپولیٹن حکومت نے ہنگامی ٹیکسٹ پیغامات جاری کیے ہیں جس میں علاقے کے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تیزی سے گھروں کو لوٹ جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version