Advertisement

لیجنڈز لیگ کرکٹ، مچل جانسن نے دیا یوسف پٹھان کو دھکا، ویڈیو وائرل

بھارت میں جاری لیجنڈز لیگ کرکٹ کے دوسرے سیزن میں بھیلواڑہ کنگز اور انڈیا کیپٹلز کے مابین میچ میں مچل جانسن نے یوسف پٹھان کو دھکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کا ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں یوسف کو جانسن کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر فاسٹ باؤلر نے انہیں زور سے دھکا دیتے ہیں۔

https://twitter.com/the__klingon/status/1576653473495789568?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1576653473495789568%7Ctwgr%5E20084067b30994fa4901fcf2f42514a8822c13d9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fsports%2Fcricket-mitchell-johnson-push-yusuf-pathan-in-legends-league-cricket-match-watch-video-imt-439728.html

 لیجنڈز لیگ کرکٹ 2022 کے دوسرے سیزن میں اتوار کو جودھ پور کے برکت اللہ خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بھیلواڑہ کنگز اور انڈیا کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران میدان میں موجود آل راؤنڈر یوسف پٹھان اور مچل جانسن کے درمیان زبانی جنگ ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

اس کے فوراً بعد امپائر کو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مداخلت کرنا پڑی اور وہ جانسن کو دوسری طرف لے گئے۔

Advertisement

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جو کچھ ہوا اس سے منتظمین بالکل خوش نہیں ہیں اور آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جانسن پر میچ کے لئے پابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

اس دوران نیوزی لینڈ کے سابق کپتان راس ٹیلر اور ویسٹ انڈیز کے اسٹار ایشلے نرس کی نصف سنچریوں کی بدولت انڈیا کیپٹلز نے بھیلواڑہ کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version