ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج

لاہور کی مقامی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔
سیشن عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں انسداد کرپشن ایکٹ 1947ء کی دفعہ 5 مقدمہ میں ایزاد کی گئی ہے جبکہ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ مقدمہ میں نئی دفعہ شامل ہونے سے ضمانت متعلقہ بنکنگ جرائم عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔
ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے رہنما پی ٹی آئی حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
حامد زمان کو ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں دو روز کاریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھجوا رکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے انصاف ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری حامد زمان کو ممنوعہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔ مجسٹریٹ نے تفتیش مکمل ہونے پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی تفتیشی افسر کچھ برآمد نہیں کر سکا تھا۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف بیان کیا کہ مقدمہ میں ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ جرم ثابت ہونے تک ملزم کو بلاجواز اور غیرمعینہ مدت تک جیل میں بطور سزا قید نہیں رکھا جا سکتا، استدعا ہے کہ حامد زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

