Advertisement

بھارتی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سارو گنگولی کی حمایت کر دی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سارو گنگولی کو آئی سی سی کے صدر کے عہدہ کیلئے الیکشن لڑنے کی حمایت کی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں وزیراعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گنگولی کو آئی سی سی الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ گنگولی ایک مقبول شخصیت ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے سے روکا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ میں حکومت ہند سے اپیل کرتی ہوں کہ سیاسی طورپر کوئی فیصلہ نہ کریں، کرکٹ اور کھیل کو ذہن میں رکھیں کیونکہ وہ کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں ہے۔

Advertisement

سارو گنگولی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ہیں۔

سارو گنگولی خود ایک بار پھر اپنی ریاستی یونٹ بنگال کرکٹ اسوسی ایشن (سی اے بی) کے صدر کے عہدہ پر واپس آنے کیلئے تیار ہیں۔

بھارت کے سابق کپتان نے گزشتہ روز کہا کہ وہ سی اے بی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version