Advertisement

سفید کپڑوں سے داغ صاف کرنا اب مشکل کام نہیں، آزمائیں چند آسان ٹِپس

سفید کپڑے پہننا تو سب کو پسند ہے اور یہ پُر سکون رنگ بھی ہے مگر ان کو داغوں سے بچائے رکھنا آسان کام نہیں۔

ان ضدی داغوں کا توڑ ہم نے دھونڈ لیا ہے، آج ہم آپ کو ایسی پانچ ٹپس بتانے جا رہے ہیں جس کو استعمال کر کے آپ آسانی سے سفید کپڑے صاف کر سکتی ہیں۔

سفید کپڑوں سے داغ صاف کرنے کی چند آسان ٹِپس:

• اگر سفید کپڑے پر پان کا داغ لگ گیا ہے تو صِرف اتنی ہی جگہ جہاں پان کا داغ کو اسے دودھ میں ڈِبو دیں کچھ دیر بعد مل کر صاف کریں اور اچھے واشنگ پاؤڈر سے دھو لیں داغ چلا جائے گا۔

• اگر چائے پان یا کسی اور چیز کا ضدی داغ سفید کپڑے پر لگا ہے تو اس کے لیے اس دھبے پر پسی ہوئی پھٹکری ملیں اور پھر کپڑے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں ضدی سے ضدی داغ ہٹ جائے گا۔

Advertisement

• ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ چائے یا کسی اور ضدی دھبے پر کوئی ٹیلکم پاؤڈر چھڑک کر اچھے سے مل لی اور اس پر ایک اور کپڑا رکھ کر استری کریں تو بنا دھوئے داغ چھُپ جائے گا۔

• ایک آسان ٹِپ یہ بھی ہے کہ بیکنگ سوڈا اور سفید سرکے کی برابر مقدار لے کر پیسٹ بنا لیں اور اسے داغ پر ڈال کر ملیں پھر واشنگ پاؤڈر سے دھو لیں داغ اُبھر کر کپڑے سے دور ہو جائے گا۔

• ایک چمچ یا پھر جتنا زیادہ داغ ہو اس حساب سے ہائیڈروجن پیراکسائیڈ اور بیکنگ سوڈا براہِ راست داغ پر ڈالیں اور رگڑ رگڑ کر صاف کریں ضدی داغ سے جان چھوٹ جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version