Advertisement

سعودی عرب میں صحرا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے شجر کاری

سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں صحرا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 12 ملین درختوں کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت ملک میں شجرکاری کے دائرے کو وسیع کرنے کے ایک منصوبے پر عمل پیرا ہے تاکہ ملک میں صحرا کو کم سے کم کرتے ہوئے زمین کو زرخیز درختوں سے بھرپور بنایا جا سکے۔

سعودی عرب میں صحرا بندی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی مرکز نے رینج لینڈز کے مربوط انتظام اور پائیدار ترقی کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

اس پروجیکٹ میں 100 حوضوں اور باغات میں 12 ملین سے زیادہ درختوں اور جنگلی جھاڑیوں کی شجرکاری شروع کی گئی ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں 2030 تک سعودی علاقوں میں دو لاکھ 25 ہزار ہیکٹر رقبے سے زیادہ چراگاہوں کی بحالی کے ذریعے میدانوں اور باغات کی ترقی کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

یہ نیشنل پاسچر سٹریٹیجی انیشیٹو کا نفاذ مملکت ویڑن 2030 کے حصول کے لیے نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے اقدامات میں سے ایک ہے۔

وسیع میدانوں اور باغات کی ترقی اور بحالی کے اقدام کے ذریعے مرکز کا مقصد متعدد منصوبوں کو نافذ کرنا ہے۔

شجر کاری مہم کا مقصد ان کی اہمیت اور ان کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، تحفظ اور نگرانی فراہم کرنا، پودے لگانے کے لیے نقشے تیار کرنے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنا اور فیلڈ اسٹڈیز شامل ہیں۔

شجر کاری کے لیے مقامی جنگلی درختوں اور جھاڑیوں کی مختلف اقسام، بشمول ببول، سدر، اور الرمث اور دوسرے پودوں کے بیج فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ کمیونٹی کی شراکت کو فروغ دے کر ملک میں صحرا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Advertisement

یہ پروجیکٹ نجی شعبے اور مختلف انجمنوں کے تعاون سے ہو رہا ہے، اس سے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہدف بنائے گئے ہیں۔

شجر کاری کو مختلف علاقوں کو ترقی دے کر شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی ایسوسی ایشن شہد کی مکھیوں کی چراگاہ کے طور پر متعدد مقامات کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version