Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں فلسطین کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے، صدر محمود عباس نے فرط جذبات سے وزیراعظم شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے۔

محمود عباس اور شہبازشریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا اور دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثال بن گئی۔

اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں جبکہ پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں اور ہم نے اُن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی وہ بھول نہیں سکتے، سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لئے بے حد شکرگزار ہوں، پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا جبکہ آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بھی بلند کرتا رہے گا۔

Advertisement

  فلسطین کے صدر محمود عباس نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال بھی پاکستان نے کی جبکہ قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے دل میں ہے  اور ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے راہنماﺅں میں آپ شامل ہیں اور میں آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version