Advertisement

بابر اعظم نے ویرات اور روہت شرما کا ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 79 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں خراب فارم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے واپسی کرلی ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی جارہی سہ فریقی سیریز میں مسلسل دوسری جیت درج کی ہے۔

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم کی 79 رنز کی اننگز کی بدولت ٹیم نے یہ ہدف 18.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس میچ میں بابر اعظم نے نصف سنچری بنا کر ویرات کوہلی اور روہت شرما کا ایک ساتھ الگ الگ ریکارڈ کی برابری کرلی۔

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف زبردست جیت درج کی۔

Advertisement

شاندار فارم میں چل رہے حارث رؤف کے سامنے کیوی بلے باز بے دم نظر آئے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد وسیم اور نواز نے 2-2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کو چھوٹے اسکور پر روک دیا اور کپتان بابر اعظم نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کے دروازے تک پہنچا دیا۔

بابر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 53 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 11 چوکے لگائے۔

محمد رضوان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر نے شاداب خان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لئے 61 رنز کی اہم شراکت داری کرکے ٹیم کیلئے جیت کی راہ ہموار کردی ۔

بابر نے محمد نواز اور حیدر علی کے ساتھ ایک چھوٹی لیکن اہم شراکت داری بھی کی ۔

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری بنائی اور ایک ساتھ ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات نے 84 اننگز میں 28 نصف سنچریاں بنائی ہیں، بابر نے یہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت نے کل 12 نصف سنچریاں بنائی ہیں، بابر اعظم اس ریکارڈ میں روہت شرما کے برابر پہنچ چکے ہیں.

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے میں مشترکہ طور نمبر ایک پر ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوں نے 19،19 نصف سنچری اسکور کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version