آسٹریلوی اسکواڈ میں زخمی انگلیس کی جگہ آل راؤنڈر کیمرون گرین شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر انگلیس کی جگہ آل راؤنڈر کیمرون گرین کو متبادل کے طور پر شامل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوش انگلیس سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر تربیتی سیشن کے دوران نیو ساؤتھ ویلز گولف کلب میں گولف کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔
جوش انگلیس کے دائیں ہاتھ ہاتھ پر لگنے والی چوٹ کے باعث ان کے ہاتھ پر نصف درجن سے زائد ٹانکے لگے ہیں۔
جوش انگلیس ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔
آسٹریلیا کی ٹیم اب ورلڈ کپ میں بیک اپ وکٹ کیپر کے بغیر حصہ لے گی۔
He's in! #T20WorldCup
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 20, 2022
ڈیوڈ وارنر نے جمعرات کو سڈنی میں مختصر طور پر وکٹ کیپنگ کے دستانے پہنے تھے۔
کپتان ایرون فنچ نے کیمرون کی ٹیم میں شمولیت پر کہا کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے، فنچ کے مطابق کیمرون کے لیے خود کو منوانے کا یہ سنہری موقع ہے۔
کیمرون گرین نے عالمی کپ میں اپنی شمولیت کے حوالے سے کہا کہ میں ٹیم کے اعتماد پر پورا اترنے کی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔
کیمرون گرین کے نام کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹئ نے دی
واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کھیل کے دن اسکواڈ سے باہر کے کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

