Advertisement

معروف فٹ بالر کی سزا ختم، گروپ پریکٹس میں شامل

مانچسٹر یونائیٹڈ کے معروف فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو اکیلے ٹریننگ کی سزا ختم ہونے کے بعد گروپ ٹریننگ میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ ہفتے مینجر ایرک ٹین ہیگ کی طرف سے اکیلے ٹریننگ کرنے کا حکم ملنے کے بعد گروپ ٹریننگ میں واپس آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 37 سالہ رونالڈو نے گزشتہ بدھ کو ٹوٹنہم کے خلاف متبادل کے طور پر آنے سے انکار کر دیا تھا اور بعد ازاں انہیں ہفتہ کو چیلسی کے میچ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، یہ میچ 1-1 سے برابر ہو گیا تھا۔

مانچسٹر یونائیڈڈ کے مینجر ایرک ٹین ہیگ نے بعد میں کہا کہ رونالڈو نے حکم عدولی کی تھی اس لیے اسے سزا دینی ضروری تھی۔

یاد رہے کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے رونالڈو اور ٹین ہیگ کے درمیان جاری سرد مہری ابھی بھی جاری ہے۔ جبکہ کچھ مبصرین کا کہنا ہے مینجر کے ساتھ شاید گلے شکوے دور ہو گئے ہیں۔

Advertisement

اسپرس پر یونائیٹڈ کی 2-0 سے جیت کے اختتام سے قبل اولڈ ٹریفورڈ کو چھوڑنے کے بعد رونالڈو نے میچ میں نہ کھیلنے کے حوالے سے کہا کہ اس وقت مجھے بہت گرمی لگ رہی تھی۔

گراؤنڈ میں اترنے سے انکار کرنے کے بعد رونالڈو 89 ویں منٹ میں بینچ چھوڑ کر ڈریسنگ روم چلے گئے تھے۔

گروپ ٹریننگ سیشن میں پرتگالی کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جمعرات کو یوروپا لیگ گروپ ای کے ہوم گیم میں مالڈووین کلب شیرف تراسپول کے خلاف کھیلنے کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دفاعی ہیری میگوائر اور مڈفیلڈر ڈونی وین ڈی بیک نے بھی حالیہ چوٹ کے مسائل کے بعد منگل کو تربیت حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version