Advertisement

کون آفتاب اقبال؟ نامور صحافی کی تنقید پر بابراعظم کا ردعمل

نامور صحافی اور میزبان آفتاب اقبال کی  تنقید کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بابراعظم سے سوال کیا کہ آفتاب اقبال نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آپ بطور کپتان اچھا نہیں چل رہے ہیں، یہ باتیں کتنی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے صحافی کو جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں، آپ نے جس کا نام لیا میں انہیں جانتا بھی نہیں ہوں اور یہ سب چیزیں تو چلتی رہتی ہیں۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اپنی ٹیم کو اعتماد دے سکیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، ہم ان باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ نامور صحافی آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام کے دوران کہا تھا کہ بابراعظم میرے لیے اسٹار نہیں ہے وہ ایک انا پرست انسان ہے، وہ مغرور ہوگیا ہے اور اپنا وقت بھول گیا ہے۔

آفتاب اقبال نے بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم اپنے آپ کو بھول گئے ہو کہ کہاں سے شروع کیا تھا، اور اللہ نے تمہیں کیسے یہ مقام عطا کیا، تمہیں چاہیے تھا کہ اتنا ہی زمین میں دھنس جاتے، یہ افسوس اور شرم کی بات ہے۔

دوسری جانب بابراعظم پر تنقید پر ان کے مداح شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر آفتاب اقبال کی خوب ٹرولنگ بھی کی۔ ایک صارف نے تو بابراعظم کی کور ڈرائیو کو آفتاب اقبال کی پوری زندگی سے بہتر قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version