Advertisement

حالیہ بارشوں اورسیلاب کے دوران واپڈا کی جانب سے اقدامات نہ کیے جانے کا انکشاف

واپڈا

ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث حالیہ بارشیں، سیلاب کی روک تھام کیلئے واپڈا کی جانب سےاقدامات نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے واپڈااور وزارت آبی وسائل نے قومی واٹر پالیسی پر عملدرآمد نہیں کیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2021/22کی رپورٹ نے سارا کچا چھٹہ کھول دیا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کی جانب سے گلیشیرز مانیٹرنگ سینٹر نہیں بنایا گیا۔ وزارت آبی وسائل واپڈا کی غفلت سے گلیشیرز مانیٹرنگ منصوبہ کھٹائی میں پڑا۔گلیشئرز کو پگھلنے سے روکنے سے متعلق تمام منصوبوں پر کام غیر تسلی بخش قراردیا گیا ہے۔

واپڈا کے منصوبوں کی تعمیر سے قبل ماحولیاتی اثرات کا جائزہ نہیں لیا جاتا۔ گلیشیئرز پگھلنے سے 2019 گول گول ہائیڈور منصوبہ سیلاب کی نذر ہوا۔

2015میں گلیشییرز کے پگھلاؤ سے دیامربھاشا ڈیم کالونی میں سیلاب آیا۔ سیلاب برفباری گلیشئرز کے ڈیٹا کیلئے جدید ٹیکنالوجی ہی نہیں۔ قومی واٹر پالیسی کے تحت واپڈا کی ری اسٹریکچرنک نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version