Advertisement

جدید ترین ایئر ڈیفینس نظام جلد یوکرین پہنچ جائے گا، جرمنی

جرمنی نے کہا کہ وہ بہت جلد جدید ترین دفاعی نظام جو شہر کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے یوکرین کو بھیج رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چانسلر اولاف شولز نے جون میں انتہائی جدید آئرس ٹی نظاموں کا وعدہ کیا تھا جو ان کے بقول ایک بڑے شہر کو فضائی حملوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

روس کی جانب سے ملک پر میزائل حملوں کے بعد جرمنی نے آج کہا کہ وہ طویل عرصے سے وعدہ کیا ہوا فضائی دفاعی نظام، جو پورے شہر کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یوکرین کو بھیج رہا ہے۔

یوکرین پر روس کے تازہ ترین حملوں کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم یوکرین کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔

چانسلر اولاف شولز نے جون میں انتہائی جدید ’آئرس ٹی‘ نامی نظاموں کا وعدہ کیا تھا جو ان کے بقول ایک بڑے شہر کو فضائی حملوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

جرمنی نے اس سے قبل کئی میزائل شیلڈ سسٹمز میں سے پہلا سسٹم سال کے آخر تک فراہم کرنے کی توقع کی تھی، لیکن وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ نے کہا کہ اب پہلا آنے والے دنوں میں لوگوں کے مؤثر تحفظ کے لیے تیار ہو جائے گا۔

کرسٹین لیمبر یچٹ نے کہا کہ کیف اور بہت سے دوسرے شہروں پر تازہ ترین راکٹ حملے واضح طور پر یوکرین کو فضائی دفاعی نظام کی تیزی سے فراہمی کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دفاعی سسٹم میں شیلڈ رینج ہے جس کی رینج 20 کلومیٹر اور چوڑائی 40 کلومیٹر ہے۔

خود جرمن فوج کے پاس اپنی انوینٹری میں آئرس ٹی -میزائل موجود ہیں لیکن زمین سے ہوا میں مار کرنے والا مکمل نظام نہیں۔ یہ ٹورنیڈو یا یورو فائٹر جیٹ طیاروں سے میزائل فائر کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version