Advertisement

یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور پاکستان میں ناقابل استعمال

بول ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےپلے اسٹور کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی روک دی گئی ہے جس کے باعث پاکستان کےموبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایس بی پی نے ڈائریکٹ کیریئر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو  تبدیل کرنے کی وجہ سے گوگل، ایمیزون  اور میٹا سمیت بین الاقوامی سروسز فراہم کرنے والوں کی 34 ملین ڈالرز کی سالانہ ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روک دی گئی ہے۔

پاکستان میں یکم دسمبر 2022 سے موبائل فونز کے ذریعے ایپ پلے اسٹور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

بول ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے تاہم کریڈٹ کارڈ کی سہولت صارفین کے لئے صرف ایک مخصوص تعداد تک محدود رہے گی جس کے باعث موبائل صارفین کی اکثریت گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے محروم ہو جائے گی

ڈی سی بی کے اس نئے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے لئےخط ارسال

Advertisement

 واضح رہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور چار سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے مل کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جمعہ کے روز ایک مشترکہ خط لکھا ہے جس میں ڈی سی بی کے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے اس کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version