پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی نے پاکستان اور انگلیند کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن اینڈی پائکرافٹ دسمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فکسچر کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیموں کی قیادت کریں گے۔
سیریز کے لیے سات امپائرز ہیں، جن میں سے تین امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل سے ہیں، جو یکم دسمبر تا 5 دسمبر راولپنڈی، 9 تا 13 دسمبر ملتان اور 17 تا 21 دسمبر کو کراچی میں ہونے والے میچز سپروائز کریں گے۔
جوئل ولسن، جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں، احسن رضا کو ابتدائی ٹیسٹ کے لیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے، جو کہ 2005 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلا میچ ہو گا۔
آئی سی سی کے ماریس اراسموس تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر دو امپائرز ماریس ایراسموس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تھرڈ اور فورتھ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
کراچی میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم پہلے ٹیسٹ جیسی ہی ہوگی جس میں جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز کے طور پر واپس آئیں گے اور ماریس ایراسموس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News