Advertisement

نادرا ریکارڈ میں نام کی تصحیح یتیم نوجوان کیلئے درد سر بن گئی، دو نام درج

سٹی کورٹ کراچی

نادرا حکام کا کارنامہ سامنے آیا ہے، ایک ہی فرد کے ریکارڈ پر دو نام درج کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا ریکارڈ میں نام کی تصحیح یتیم نوجوان کے لئے درد سر بن گئی، ایف آر سی میں نانی کے نام کی تصحیح میں آٹھ ماہ لگ گئے۔

سینئرسول جج شرقی سٹی کورٹ نے نادرا حکام کو نام کی تصحیح کا حکم دے دیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ نادرا حکام نے ایف آر سی میں انگریزی میں حاجرہ بیگم اور اردو میں صفیہ لکھ دیا۔ متعدد بارنادرا حکام سے رابطے کے باوجود نام کی تصحیح نہیں کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کی چھوٹی سی غلطی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف پیش کیا کہ نادرا حکام اپنی ٹائپنگ کی غلطی ماننے کے بجائے شہری کو چکر لگواتے رہے۔ نام کی غلطی کی بنا پر وراثت میں مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version