اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کو قیدی شاہ فہد کا بیان قلم بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ججز کے اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران جیل حکام کی قیدیوں سے ناروا سلوک کی نشاندھی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں تشدد کا شکار قیدی شاہ فہد کی درخواست پرعدالت نے حکم دیا کہ قیدی شاہ فہد کا میڈیکل بورڈ سے طبی معائنہ کروایا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجسٹریٹ کو قیدی شاہ فہد کا بیان قلمبند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ قیدی شاہ فہد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے گواہوں کو بھی طلب کرسکتے ہیں اورتشدد کا واقعہ ہوا یا نہیں، ایک ہفتے میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق مبینہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے قیدی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ کسی بھی قیدی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ قیدی شاہ فہد کی دوران حراست حفاظت یقینی بنائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے اور کیس کی سماعت سات دسمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News