پی آئی اے طیارے کی اسلام آبادائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

سی اے اے ترجمان کے مطابق گزشتہ رات پی آئی اے کے طیارے اے ٹی آر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کا آگ لگنا تھا جس کے بعد جہاز نے رن وے پر بحفاظت لینڈ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کو سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد ارہا تھا اس دوران ائرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلے پر طیارہ نے رات 10:40 پر”مےڈے کال” دی جس کے بعد اسلام آباد ایرپورٹ کےرن وے پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیاں فوری طور پر تعینات کر دی گئیں۔
’ پرندہ ٹکرانےکےوجہ سے جہاز کے ایک انجن سے فائر وارننگ آئی‘ ترجمان پی آئی اے
بول نیوز کو سی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ کی جانب سے فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ ائی تھی۔جہاز نے رات 10:41 بجے رن وے 28 پر بحفاظت لینڈ کیا اورایلٹیکسی کرتا ہوا 10:51 بجے پارکنگ پر پہنچا ۔اس جہاز میں 54 مسافر سوار تھے ۔
علاوہ ازیں پی ائی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے بول نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ جہاز کے انجن میں آگ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے لگی جس پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت انجن نمبر 2 کو بند کردیا اورجہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کرلیا۔
ترجمان سی اے اے نے واضح کرت ہوئے کہا کہ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

