Advertisement

ارشد شریف کوتین فٹ کے فاصلےسے نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

پمزکی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ارشد شریف کوتین فٹ کے فاصلےسے نشانہ بنایا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پمزپوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف صحافی اور اینکرپرسن شہید ارشد شریف کوتین فٹ کے فاصلے نشانہ بنایا گیا۔ پہلی گولی گردن میں تین فٹ سے لگی۔

پمز اسپتال کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے متن میں کہا گیا کہ انتہائی قریب سے نشانہ بنانے والی گولی نے جسم پر سیاہ نشان چھوڑا۔ دوسری گولی تین سے چھ فٹ کے فاصلے سے سر پہ لگی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے متن کے مطابق چارزخم مزاحمت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ہاتھ اور کلائی پرزخم مزاحمت کی علامت ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مجوعی طورپرلاش پربارہ زخم کے نشانات ہیں۔ پانچ زخم پہلے پوسٹ مارٹم کی وجہ سے سامنے آئے۔ رپورٹ میں لاش پرتشدد اورجسم کی ہڈیاں ٹوٹنے کا ذکر نہیں ہے۔

Advertisement

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں فیصل واوڈا اور مراد سعید کی طلبی

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ارشد شریف کیس کے معاملے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔ فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجےگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version