اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان مرتب کریں، حنا ربانی

کسی بھی 18 برس سے کم عمر فرد کی شادی اب ممکن نہیں، حنا ربانی کھر
حنا ربانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ایکشن پلان مرتب کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے 9ویں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی ایکشن پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت نے دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت، امتیازی سلوک، اسلامو فوبیا اور تشدد کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور خدشات کو واضح کیا۔
حنا ربانی کھر نے پرامن بقائے باہمی، باہمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مضبوط بین مذہبی، بین تہذیبی اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیر مملکت نے فورم کے شرکا کی مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ریاستی امتیازی سلوک، دشمنی اور اسلامو فوبیا کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کے مکروہ رجحان سے بامعنی طور پر نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان مرتب کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی تہذیبوں کا اتحاد 2005 میں 9/11 کے بعد مسلم دنیا اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے جواب میں تشکیل دیا گیا تھا، اس کے بنیادی مقاصد میں سے تمام ثقافتوں، روایات اور مذہبی عقائد کے لیے باہمی احترام کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے مینڈیٹ کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News