Advertisement

آئین کی پاسداری، قوانین کا غیر جانبدارانہ اور منصفانہ اطلاق ضروری ہے ، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری، قوانین کا منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ اطلاق ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے ہندوستان میں اسلامو فوبیا، مذہبی تعصب، اور اقلیتوں کو ڈرانے اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع  پر صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں جامع قیام ِامن کیلئے اخلاقیات اور انسانیت پر مبنی عالمی نظام کو اپنایا جانا چاہیے، دنیا بھر کے معاشرے طاقت کا استعمال ختم کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے تمام اقوام اور لوگوں پر بلا امتیاز ، یکساں اور منصفانہ طور پر بین الاقوامی قوانین کے  اطلاق کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی یقینی تباہی ، مہذب اور رحمانہ جنگ کے تصورات کو مسترد کرکے ہی مکمل عالمی امن کا حصول ممکن ہے جبکہ یہ تصورات طاقت کے عناصر ہیں اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

Advertisement

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آئین کی پاسداری، قوانین کا منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ اطلاق ضروری ہے ، ذاتی مفادات، تعصبات یا فوبیا زکے بجائے وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے قوانین بنائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version