Advertisement

طاقتور ایٹمی قوت ہمارا آخری ہدف ہے، شمالی کوریا صدر

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا آخر ی ہدف دنیا کا سب سے طاقتور ایٹمی ملک بننا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کِم جونگ ان نے یہ بات شمالی کوریا کی جانب سے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ کی تجربے کے موقع پر کی اور کہا تھا کہ وہ امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ کریں گے۔

شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق سربراہ کِم جونگ ان نے اتوار کو درجنوں فوجی افسروں کو عہدوں میں ترقی دینے کا بھی اعلان کیا جو ملک کے اس سب سے بڑے میزائل سسٹم کی تیاری میں شامل رہے۔

کِم جونگ اُن نے فوجی افسروں کی ترقی کے حکم نامے میں لکھا کہ ایٹمی طاقت کا حصول ریاست اور عوام کے وقار اور ان کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

کم جونگ نے کہا کہ اس کا حتمی مقصد دنیا کی طاقتور ترین اسٹریٹیجک فورس کا قیام ہے۔ ایک ایسی فورس جس کی پوری صدی میں کوئی مثال نہ ملتی ہو۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہواسانک-17 میزائل دنیا کا سب سے طاقتور سٹریٹیجک ہتھیار ہے اور یہ شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بننے میں مدد دے گا۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے تفصیل میں جائے بغیر یہ بھی بتایا کہ شمالی کورین سائنس دانوں نے بیلسٹک میزائل پر ایٹمی ہتھیار لے جانے کی ٹیکنالوجی میں بھی اہم پیش رفت کی ہے.

اس موقعے پر کِم جونگ ان نے سائنس دانوں، فوجی افسروں اور انجینئرس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

شمالی کوریا کی جانب سے امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت کے حامل میزائل لانچ کیے جانے کے بعد امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے صدارتی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ شمالی کوریا کو اس کے میزائل تجربات کے لیے جوابدہ ٹھہرائے، جن پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی ہے۔

شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس میزائل نے دنیا کے سامنے واضح طور پر ثابت کر دیا کہ شمالی کوریا ایک مکمل جوہری طاقت ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا امریکی سامراج کی جوہری بالادستی کے خلاف کھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے سب سے طاقتور بین البراعظمی میزائل رکھنے والی ریاست کے طور پر اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version