Advertisement

سندھ ہائی کورٹ؛  پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے مطابق بی ایس سی آنرز کی ڈگری ایم ایس سی کے برابر ہے۔ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ایگریکلچر سپلائی پرائیسز کی ملازمت کے لئے امیدواراہل ہیں۔

عدالت میں جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان کریم پر مشتمل ڈبل بنچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوزلے۔

سیدن ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد نے حکم دیا کہ انٹرویو میں کامیاب ہونے والے اہل امیدواروں کو ملازمتیں دی جائیں۔

Advertisement

 سندھ ہائی کورٹ میں عبدالحکیم ، اسلم نظامانی سمیت 40 امیدوارون نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پٹیشنرز نے  درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ریسرچ اینڈ اسٹیٹیکل افسر کی ملازمت کا اشتہار5 فروری2021 کو شائع ہوا، سندھ پبلک سروس کمیشن نے تمام امیدواروں سے تحریری امتحان لیا جس میں کامیاب ہوئے۔

درخواست گذاروں نے مؤقف پیش کیا کہ تحریری امتحان کے بعد کمیشن نے ڈگری کا جوازبنا کر ریجکشن لیٹرجاری کردیے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایس سی آنرز کو ماسٹرز کے برابر قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version