’جس جس نے توہین بابر کی تھی وہ معافی مانگیں‘

بابراعظم
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نصف سنچری بناکر ناقدین کو خاموش کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بابراعظم نے محمد رضوان کے ساتھ ملکر 105 رنز کی شراکت قائم کرکے نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
کپتان بابراعظم 42 گیندوں پر 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔
جس جس نے توہین باہر کی تھی۰ وہ معافی مانگیں
Advertisement— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) November 9, 2022
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان مزمل اسلم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’جس جس نے توہین بابر کی تھی، وہ اب معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 5 میچز میں بابراعظم نے 7.80 کی اوسط سے صرف 39 رنز بنائے تھے جس پر انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News