اسد عمر، علی نوار اعوان سمیت دیگر چھ ملزمان کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نوار اعوان سمیت دیگر چھ ملزمان کی ضمانت منظورکرلی۔
انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیسز کی سماعت میں عدالت پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، علی نوار اعوان سمیت دیگر چھ ملزمان کی ضمانت منظورکرلی۔
فیصل جاوید ،خرم نواز، عامر کیانی ضمانت کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجانی میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اسد عمر، علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تھانہ سنجانی میں درج مقدمہ میں نامزد اسد عمر، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ تھانہ آئی ناظم میں درج مقدمہ پر محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ فیصل جاوید کی 161 کی سٹیٹمنٹ جمع نہیں کروائی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کی اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کی ہدایت کی اور فیصل جاوید ،خرم نواز،عامر کیانی ضمانت کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
کیس پر سماعت انسداد دہشت گری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

