Advertisement

جنوبی چین میں سیکڑوں افراد کا کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

چین کے جنوبی علاقے کے شہر میں سیکڑوں افراد کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی چین میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں انسداد کورونا اقدامات کے خلاف عوامی مخالفت کا ایک غیر معمولی مظاہرہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیکڑوں افراد نے گوانگزو کے صنعتی شہر میں احتجاج کیا، مظاہرین نے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں محصور لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے کھڑی کی گئی رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ مقامات پر مظاہرین کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا اب مزید کورونا ٹیسٹ کی ہمیں ضرورت نہیں ہے، حکومت نے ہمیں محصور کر دیا ہے۔

Advertisement

کچھ لوگوں نے ہزمت سوٹ میں اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا کیا۔

گوانگزو کا ایک شخص کورونا پابندیوں سے متاثرہ ضلع ہائزو کی آبی گزرگاہ سے تیرتا ہوا دیکھا گیا جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے بچنے کے لیے دوسرے علاقے میں جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ چینی حکام نے اکتوبر کے آخر میں وہاں پر پہلے سنیپ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا، جس میں درجنوں رہائشی محلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

چینی حکام نے گزشتہ روز ضلع کے تقریباً دو تہائی حصے پر محیط لاک ڈاؤن آرڈر کو بدھ کی رات تک بڑھا دیا گیا۔

شہر کے حکام نے گزشتہ ہفتے نو اضلاع میں لازمی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کی، کیونکہ علاقے میں روزانہ کورونا مثبت کیسز کی تعداد 1,000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

18 ملین سے زیادہ لوگوں کے اس میگا سٹی میں منگل کو تقریباً 2,300 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے زیادہ تر غیر علامتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ چین واحد بڑی معیشت ہے جو وائرس کے کلسٹرز کے ابھرتے ہی اسے ختم کرنے کے لیے صفر کوویڈ حکمت عملی پر قائم ہے، لیکن تیز اور سخت لاک ڈاؤن نے معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

پالیسی کے تحت ہزاروں رہائشیوں کو ان کے ہاؤسنگ کمپلیکس میں صرف ایک مثبت کیس پر لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version