Advertisement

ہمارا لانگ مارچ بھی پرامن ہے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ بھی پرامن ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے حکم پر 72 گھنٹے مری روڈ پر احتجاج کیا، احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچا نہ کسی گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ احتجاج کے باعث کوئی کاروبار بھی متاثر نہیں ہوا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی آئیڈیالوجی پرامن ہے، ہمارا لانگ مارچ بھی پرامن ہے، ہمارے پرامن احتجاج میں حکومت نے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پرامن طریقہ سے ماتچ لیکر نکلے جن کو خون سے تار تار کیا گیا، ہم نے بتادیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں مار دھاڑ پر یقین نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت کے حکم پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، کل شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت لانگ مارچ شروع ہوگا جبکہ پرویز خٹک کی زیر صدارت لانگ مارچ کا قافلہ خیبرپختونخوا سے بھی نکلے گا۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام قافلے ایک وقت میں اکٹھے ہوکر اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ جس نے زندگی میں نماز نہیں پڑھی اس نے مذہبی بنیاد ہر عمران خان پر حملہ کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے والے ان کا جمہوریت کے میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے، ضمنی انتخابات نے بتا دیا کہ اب عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، عمران خان پاکستان کو حقیقی آزاد ملک بنانا چاہتے ہیں اور اس جدوجہد میں جان مال کے ساتھ عمران خان لے ساتھ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر راج لگانے کی بنیادی شرائط پوری نہیں ہوسکتی، ان کا باپ بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگا سکتا، پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق اس احتجاج کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں صدر راج لگنا چاہیے کیونکہ یہ نااہل ثابت ہوچکے ہیں، لانگ مارچ کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version